Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے تین طیارے طبی امداد لے کر افغانستان روانہ

فیلڈ ہسپتال میں 75 بیڈ اور دو آپریٹنگ روم شامل ہیں( فوٹو وام)
متحدہ عرب اماارات نے افغانستان میں زلزلے کے زخمیوں کی مدد کےلیے طبی سامان کے تین طیارے روانہ کیے ہیں جس میں ایک ہزار مربع میٹر کا فیلڈ ہسپتال شامل ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق فیلڈ ہسپتال میں 75 بیڈ اور دو آپریٹنگ روم جو طبی آلات سے لیس ہیں شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ 16 ٹن طبی سامان اور فیلڈ ہسپتال کو چلانے کےلیے اور فوری طبی امداد کے لیےایک میڈکل ٹیم بھیجی گئی ہے‘۔
امارات نےاس سے قبل متاثرین کی مدد کے لیے ایک فضائی پل قائم کیا تھا۔
امدادی کارروائیاں اس وقت سے جا رہی ہیں جب افغان حکام نے ملک میں کئی دہائیوں بعد  شدید زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے خوراک، شیلٹر اور طبی سامان کی کمی کے بارے میں بتایا تھا۔
افغانستان میں آنے والے زلزلے سے ایک ہزار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
امارات سے گزشتہ ہفتے بھی ایک امدادی طیارہ تیس ٹن سامان لے کر روانہ ہوا تھا جبکہ دنیا کے مختلف حصوں سے بھی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: