Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 الشیھانہ ڈپٹی سیکریٹری کونسل آف منسٹرز اور شہزادی ھیفا نائب وزیر سیاحت مقرر

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو شاہی فرامین جاری کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو شاہی فرامین جاری کرکے اہم عہدوں پر تقرریاں کی ہیں۔ دو خواتین وزرا کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔
 الشیھانہ بنت صالح بن عبداللہ العزاز کو ڈپٹی سیکریٹری کونسل آف منسٹرز  اور شہزادی ھیفا بنت محمد بن سعود بن خالد آل عبدالرحمن آل سعود کو نائب وزیر سیاحت مقررکیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عبدالعزیز بن عیاف آل مقرن کو کابینہ کے سیکریٹری جنرل کے منصب سے ہٹا کر مشیر ایوان شاہی بدرجہ وزیر مقررکیا گیا ہے۔
 ڈاکٹر بندر بن عبید بن حمود الرشید کو سیکریٹری ولی عہد بدرجہ وزیرتعینات کیا گیا ہے وہ اپنے سابقہ عہدوں کےفرائض بھی ادا کرتے رہیں گے۔ 
 منصور بن عبداللہ بن علی بن سلمہ کو ولی عہد کا نائب سیکریٹری تعینات کیا گیاہے۔

شاہ سلمان نے الشیھانہ بنت صالح بن عبداللہ العزاز کو ڈپٹی سیکریٹری کونسل آف منسٹرز مقرر کر دیا ہے۔ (فوٹو: العربیہ) 

شاہی فرامین کے مطابق ایمن بن محمد بن سعود السیاری کو سعودی سینٹرل بینک ساما  کا ڈپٹی گورنر برائے سرمایہ کاری و ریسرچ بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
 محمد بن عبداللہ بن صالح العمیل کو کابینہ کے سیکریٹری جنرل کا نائب برائے امور کابینہ، عبدالعزیز بن اسماعیل بن رشاد طرابزونی کو مشیر ایوان شاہی، ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح کو نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات متعین کیا گیا۔ ڈاکٹر الرمیح پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

شہزادی ھیفا بنت محمد بن سعود بن خالد آل عبدالرحمن آل سعود کو نائب وزیر سیاحت مقررکیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

 ایھاب بن غازی بببن فہمی الحشانی کو نائب وزیر بلدیات ودیہی و آباد کاری امور، انجینیئر عبدالعزیز بن حمد بن صالح الرمیح کو نائب وزیر صحت برائے منصوبہ بندی، احمد بن سفیان بن عبدالرزاق الحسن کو معاون وزیر ٹرانسپورٹ ولوجسٹک خدمات اور ڈاکٹر خالد بن ولید بن فضل الظاہر کو سعودی سینٹرل بینک کا ڈپٹی گورنر برائے ٹیکنالوجی و کنٹرول مقررکیا گیاہے۔

شیئر: