طائف اور الاحسا ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم، نئے گورنر مقرر، کئی شاہی فرامین جاری
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر مین اور ممبران وزیر اعظم کے حکم سے مقرر کیے جائیں گے( فائل فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو کئی شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔
پہلے شاہی فرمان کے تحت طائف ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔ اتھارٹی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز ہو گا جس کے چیئر مین اور ممبران وزیر اعظم کے حکم سے مقرر کیے جائیں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہی فرمان کے تحت شہزادہ سعود بن نہار بن سعود کو طائف کا گورنر مقرر کیا گیا ہے
الاحسا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ اتھارٹی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز ہو گا جس کے چیئر مین اور ممبران وزیر اعظم کے حکم سے مقرر کیے جائیں گے۔
شاہی فرمان کے تحت شہزادہ سعود بن نھار بن سعود آل سعود کو طائف کا گورنر مقررکیا گیا ہے۔
شہزادہ بدر بن محمد بن عبداللہ بن جلوی آل سعود کو الاحسا کے گورنر کے طور پر سبکدوش کرکے ان کی جگہ شہزادہ سعود بن طلال بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کو نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
ایک اور شاہی فرمان میں شہزادہ سعود بن عبدالرحمن بن ناصر بن عبداللہ بن عبدالعزیز کو حدود شمالیہ صوبے کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
شہزادہ سعود بن عبدالرحمن بن منصور بن عبداللہ بن جلوی آل سعود کو جدہ کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔