Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپٹی سیکریٹری کونسل آف منسٹرز الشیھانہ بنت صالح، قانونی امور کی ماہر

برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا تھا(فوٹو العربیہ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو شاہی فرامین جاری کرکے اہم عہدوں پر تقرریاں کی ہیں۔ دو خواتین وزرا کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔
 الشیھانہ بنت صالح بن عبداللہ العزاز کو ڈپٹی سیکریٹری کونسل آف منسٹرز اور شہزادی ھیفا بنت محمد بن سعود بن خالد آل عبدالرحمن آل سعود کو نائب وزیر سیاحت مقررکیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق الشیھانہ بنت صالح بن عبداللہ العزاز متعدد اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ 20018 میں برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا تھا۔ 
 الشیھانہ بنت صالح سعودی عرب کی باصلاحیت خواتین میں سے ایک ہیں۔ ایک سال قبل وہ رائے عامہ کی نظروں میں اس وقت آئیں جب وہ اس اجلاس میں شرکت کرنے والی واحد خاتون تھیں جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی حکمت عملی جاری کی تھی۔
الشیھانہ معاہدہ ساز خاتون ہیں۔ انٹرنیشنل فنانشل 2019 کے دوران قانونی امور کی ماہر شخصیت کا ایوارڈ دے چکا ہے۔
ڈپٹی سیکریٹری کونسل آف منسٹرز متعدد عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ وہ قانونی مشیر، 2018 میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مجلس انتظامیہ کی سیکریٹری جنرل، بیکر اینڈ  میکنزی کمپنی کی عہدیدار اور فینسن اینڈ ایلکنز میں قانونی مشیر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ 
 الشیھانہ بنت صالح سعودی وکیل خاتون پرمٹ ہولڈر ہیں۔ نیویارک میں اعلی عدالت سے وکالت کا پرمٹ بھی حاصل کیے ہوئے ہیں۔ سعودی وکیل خواتین کی مدد کے لیے مشہور ہیں۔  
الشیھانہ بنت صالح مشہور فوٹو گرافر صالح العزاز کی بڑی بیٹی ہیں۔ 1986 میں پیدا ہوئیں اور ریاض شہر میں نشوونما پائی ہے۔ 

شیئر: