Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  ناس ایئر العلا سے قاہرہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی

العلا یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں  ناس ایئر نے چھ اکتوبر 2022 سے العلا سے قاہرہ کے لیے براہ راست پہلی پرواز کا اعلان کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ناس ایئر ہفتے میں العلا اور قاہرہ کے لیے دو براہ راست پروازیں چلائے گی۔ العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قاہرہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے سنیچر اور جمعرات کو پروازیں ہوں گی۔ یہ پروازیں العلا سے قاہرہ اور قاہرہ سے العلا کے لیے ہوں گی۔ 
العلا سعودی عرب کے عظیم الشان تاریخی، جغرافیائی اور قدرتی مناظر سے مالا مال علاقہ ہے۔ یہاں دادانی، نبطیہ، رومانی اور قدیم اسلامی دور کےآثار پائے جاتے ہیں۔ 
یہاں 7 ہزار سال سے زیادہ پرانی انسانی تاریخ کے نمائندہ مقامات موجود ہیں۔ العلا ایک طرح سے انسانی تہذیب و تمدن کے کھلےعجائب گھر کی حیثیت رکھتا ہے اور یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل ہے۔
یہاں 110 سے زیادہ نبطی قبرستان ہیں جو پہاڑوں کی چٹانوں کو تراش کر بنائے گئے ہیں۔ ان کا تعلق پہلی صدی قبل مسیح سے ہے۔
یاد رہے کہ ناس ایئر 70 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔ ایئرلائن 2007 میں قائم ہوئی تھی۔ 60 ملین سے زیادہ افراد اس سے سفر کررہے ہیں۔

شیئر: