Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے قریب عازمین حج کےلیے ڈینٹل موبائل کلینک

کلینک مکہ مکرمہ ہیلتھ سسٹم کے ماتحت ہوگا۔(فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت صحت نے حج کے دوران عازمین حج کےلیے الحرم ایمرجنسی ہسپتال کی جگہ ڈینٹل موبائل کلینک قائم کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق یہ کلینک مکہ مکرمہ ہیلتھ سسٹم کے ماتحت ہوگا۔ مسجد الحرام کے اطراف متحرک رہے گا۔
اس کی بدولت حج پر آنے والوں کو اپنی رہائش کے قریب دانتوں کی تکلیف اور بیماریوں کے معائنے اور علاج میں سہولت ہوگی۔ انہیں علاج کے لیے حرم زون سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ 
موبائل ڈینٹل کلینک میں 32 ماہر تعینات ہیں اور تمام جدید ترین مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔ حج سیزن کے دوران یہ ڈینٹل کلینک چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ 

شیئر: