Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات سے حج خطبے کے  فوری ترجمے کی تیاریاں مکمل

ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے انتظامات کا جائزہ لیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
اس سال جمعہ 8 جولائی (9 ذی الحجہ) کو میدان عرفات سے حج کے خطبے کا براہ راست ترجمہ دنیا کی اہم زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے خطبہ حج کے ترجمے کے حوالے سے خادم حرمین شریفین منصوبے کے مرکز کا پیر کو دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

 دنیا بھر کے مسلمان میدان عرفات سے حج کا خطبہ سن سکیں گے( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پرڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو میدان عرفات سے حج کا خطبہ اور اس کا پیغام براہ راست پیش کرنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔
انہوں نے خطبہ حج کے ترجمے پر مامور تمام افراد کوہدایت کی کہ وہ اس کام کو احسن طریقے سے انجام دیں۔ ترجمہ کرنے والے بہتر سے بہتر ترجمہ کریں اور اسے نشر کرنے پر مامور تکنیکی ٹیم اپنے فرائض ادا کرے نگراں افراد بھی ہر بات کا خیال رکھیں۔ 

شیئر: