اردن: باپ نے دو بچیوں کو ڈنڈے برسا کر ہلاک کرکے گھر میں دفنا دیا
دردناک واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیاہے ( فائل فوٹو الشرق الاوسط)
اردن میں ایک شہری نے اپنی دو بچیوں کو ڈنڈے برسا کر ہلاک کرکے گھر میں دفنا دیا۔ دردناک واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیاہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عرب خاتون نے اردنی محکمہ امن عامہ میں شکایت درج کرائی تھی کہ اسے شمالی اردن کے صوبے اربد میں اپنے باپ کے ساتھ رہنے والے چار بچوں کی زندگی خطرات میں نظر آرہی ہے۔ باپ ذہنی مریض ہے۔
محکمہ امن عامہ کے ترجمان کرنل عامر السرطاوی نے بیان میں کہا کہ’ شکایت ملنے پر اردنی شہری کو حراست میں لے کر بچوں کو تلاش کیا گیا۔ پتہ چلا کہ چار بچوں سے دو گھر میں موجود ہیں۔ دونوں کا بیان ریکارڈ کیا گیا‘۔
انہوں نےبتایا کہ’ ان کے والد مسلسل مارپیٹ کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کے والد نے دو بہنوں غزل اور سالی جن کی عمریں 9 اور 12 سال تھیں ڈنڈے سے مار مار کر ہلاک کرکے گھر کے صحن میں دفنا دیا تھا‘۔
اردنی شہری نے پوچھ گچھ کے دوران اقرار کیا کہ’ اس نے دس روز پہلے ایک بچی کو ڈنڈے سے مار کر ہلاک کرکے گھر کے صحن میں دفن کیا۔ اس کے چند روز بعد دوسری بیٹی کو ڈنڈے مار کر ہلاک کیا اور نعش گھر کے قریب ایک گڑھے میں پھینک دی تھی‘۔
محکمہ امن عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ’ دونوں بچیوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے جبکہ زندہ بچنے والے دو بچوں کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ان کی ذہنی حالت بہت زیادہ خراب تھی‘۔
بچیوں کی ہلاکت کی خبر پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔