انگلینڈ کے ہاتھوں پانچواں ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد انڈین ٹیم کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان انڈیا سے اوپر یعنی تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق منگل کو انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان ختم ہونے والے میچ کے دوران انڈین ٹیم کو سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ کیا گیا جس کے پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر نمبر تین پر آ گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق انڈٰیا کے کھلاڑیوں پر بھی سلو اوور ریٹ کے باعث 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پی سی بی کنٹریکٹ: کس کھلاڑی کی ترقی ہوئی، کون ہوا محروم؟Node ID: 681941
-
انگلینڈ بمقابلہ انڈیا: سٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں ریکارڈ 35 رنزNode ID: 682511
-
ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے انڈیا کو ہرا دیا، ’کوہلی کو ڈراپ کرنا ہوگا‘Node ID: 683301
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انڈین ٹیم نے مقررہ وقت کے بعد 2 اوورز کروائے تھے جس کی بنا پر انڈین ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے 2 پوائںٹ کاٹے گئے ہیں۔
انڈیا پوائنٹس کٹوانے کے بعد 52.08 فیصد پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان 52.38 کے معمولی فرق سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں، اگر پاکستان یہ دونوں میچ جیت جاتا ہے تو اس کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جانے کی راہ مزید ہموار ہوجائے گی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 77.78 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر، جبکہ جنوبی افریقہ 71.43 فیصد پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان 52.38 فیصد پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، انڈیا 52.08 فیصد پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ویسٹ انڈیز 50 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ سری لنکا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش 47.62 فیصد، 33.33 فیصد، 25.93 فیصد اور 13.33 فیصد پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹے، ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔