Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ’لو سٹوری‘ کیسے شروع ہوئی؟

عالیہ بھٹ کی شادی 14 اپریل 2022 میں رنبیر کپور سے ہوئی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بچپن سے ہی رنبیر کپور کی فین رہی ہیں اور شادی سے پہلے اپنے انٹرویوز میں وہ رنبیر کے لیے اپنی پسندیدگی کا کھُل کر اظہار کرتی رہی ہیں لیکن دونوں فنکاروں کے درمیان رشتے کی شروعات کیسے ہوئی یہ جاننے میں آپ کو بھی دلچسپی ضرور ہو گی۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم ساز کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں انکشاف کیا ہے کہ ’یہ سب جہاز کی ایک خراب سیٹ سے شروع ہوا۔‘
انہوں نے بتایا کہ یہ سب نئے سال کے موقع پر شروع ہوا تھا جب وہ اور رنبیر کپور ایک ورکشاپ کے سلسلے میں تل ابیب جانے کے لیے ہوائی جہاز میں سوار ہوئے۔
جہاز کی ایک سیٹ میں خرابی تھی جس کی وجہ سے دونوں کو پریشانی ہوئی کیونکہ وہ ساتھ نہیں بیٹھ سکتے تھے۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ ’ہم دونوں فلم برہمسترا کے لیے ورک شاپ کے سلسلے میں تل ابیب کے لیے فلائٹ میں بات چیت کر رہے تھے۔ ہم دونوں ساتھ بیٹھے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ وہ میرے پاس بیٹھنے والے تھے، اور میں بہت پرجوش تھی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’پھر وہ میرے پاس بیٹھ گئے اور ان کی سیٹ میں کچھ پھنس گیا۔ اس سیٹ میں کچھ خرابی تھی اس لیے وہ انہیں دوسری سیٹ پر لے جا رہے تھے۔ اور میں یہ سوچ رہی تھی کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے، میرا خواب کیوں ٹوٹ رہا ہے؟ لیکن بعد میں ان کی سیٹ ٹھیک ہو گئی، اور وہ واپس آ گئے۔‘
خیال رہے کہ عالیہ بھٹ کی شادی 14 اپریل 2022 میں اپنے ساتھی اداکار رنبیر کپور سے ہوئی تھی اور یہ دونوں ممبئی میں مقیم ہیں۔
چند روز قبل انڈین اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے پرستاروں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔
ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے اپنے الٹراساؤنڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہمارا بے بی جلد آ رہا ہے۔‘
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک ساتھ فلم ’براہماسترا‘ میں نظر آئیں گے جو رواں سال ستمبر میں ریلیز ہوگی۔

شیئر: