Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 2 لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ، 1666 نئے مریض

1792 افراد صحت یاب ہوئے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہاں جمعے کو کورونا سے کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 86 ہزار 631 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ 8 جولائی جمعے کو کورونا کے 1666 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں اس طرح اب تک کووڈ سے متاثرین کی کل تعداد 9 لاکھ  59 ہزار  736 ہوچکی ہے۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1792 رہی اس طرح اب تک شفا پانے والوں کی کل تعداد  9 لاکھ  40 ہزار  53 ہوچکی ہے۔ جمعے کو کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 2322 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر گلے ملنے اور بڑے پیمانے پر پارٹیوں سے گریز کیا جائے۔ 
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: