Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1688 نئے مریض، 1667 شفایاب

اب تک کورونا سے 2322 اموات ہوچکی ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 2 لاکھ  سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے۔
اماراتی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو 1688  نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ جس کے بعد کل مریض 9 لاکھ  58 ہزار 070 ہوچکے ہیں۔ اسی طرح  1667 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح اب تک شفایاب افراد کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار  261 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک کورونا سے  2322 اموات ہوچکی ہیں۔
امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 71 ہزار  133 افراد نے کورونا ٹیسٹ کرایا۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: