مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے پر بھیرہ کے مقام پر پیش آنے والے واقعے پر ’اس میں ملوث فیملی نے نارروال آکر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی، پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔‘
احسن اقبال نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں اس خاندان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں پہلے ہی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔ ہم سب پاکستانی ہیں ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔‘
خیال رہے کہ چند روز قبل بھیرہ میں احسن اقبال کو ایک ریستوران میں دیکھ کر وہاں موجود سابق وزیر اعظم عمران خان کے کچھ حامیوں نے لیگی رہنما کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی تھی۔
آج بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک یوتھین فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دئیے “گوگی پیرنی کا حساب دو”
جیسا جاہل اور پاگل خود ویسے ہی پیروکار پیدا کر رہا ہے۔— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 8, 2022