Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کعبہ کا غلاف کلید بردار کے حوالے کردیا گیا

تقریب میں غلاف کعبہ کو کیلد بردار کے حوالے کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے غلاف کعبہ  کیلد بردار ڈاکٹرصالح الشیبی کے حوالے کردیا۔ 
عاجل نیوز کے مطابق امسال پہلی بار غلاف کعبہ ہجری سال کے پہلے ماہ محرم میں تبدیل کیا جائے۔ غلاف کو کعبہ کے کیلد بردار ڈاکٹرصالح الشیبی کو حوالے کرنے کی تقریب میں گورنر مکہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل کے ہمراہ ڈپٹی گورنرشہزادہ بدر بن سلطان اور امور حرمین شریفین کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس بھی موجود تھے۔ 


اس سال غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل ہوگا۔ (فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے اس سے قبل ادارہ امورحرمین شریفین کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ایوان شاہی کی جانب سے جاری احکامات کے حوالے سے کہا تھا کہ امسال غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔ 
اس سے قبل غلاف کعبہ ہربرس 9 ذی الحجہ کو اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں اور حج کا رکن اعظم ادا کررہے ہوتے ہیں۔ اس وقت مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اس لیے آسانی سے غلاف کعبہ تبدیل کردیا جاتا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: