Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج نیا غلاف،کلید بردار کعبہ کے حوالے ہوگا

مکہ مکرمہ....گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، خادم حرمین شریفین کی نیابت کرتے ہوئے خانہ کعبہ کا نیا غلاف آج یکم ذی الحجہ بدھ کو کلید بردار کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی کے حوالے کرینگے۔ یہ رسم ہر سال آج ہی کے دن ادا کی جاتی ہے۔ نیا غلاف 9ذی الحجہ کو خانہ کعبہ پر چڑھایا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ حوالے کرنے کی باقاعدہ تقریب ہوگی جس میں مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کے سربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، نائب سربراہ شیخ ڈاکٹر محمد الخزیم،کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد باجودہ موجود ہونگے۔ غلاف کعبہ حوالے کرنے اور وصول کرنے کی یادداشت پر باقاعدہ دستخط ہونگے۔
 

شیئر: