کورونا سے شفایاب 629، نئے کیسز 375
پیر کو کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ (فوٹو وزارت صحت)
سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پیر کو کورونا کے 375 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح اب تک کل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 462 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ انتہائی نگہداشت میں اب تک 133 مریض ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔
کورونا سے پیر کو 629 افراد صحت یاب ہوئے اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 85 ہزار 107 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق پیر 11 جولائی کو کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں