مملکت میں کورونا کے 534 نئے کیسز
پندرہ ہزار سے زیادہ نئے ٹیسٹ کیے گئے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 534 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ اس طرح اب تک مملکت بھر میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 7 لاکھ 98 ہزار 474 تک پہنچ گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا سے ایک ہی دن میں 774 مریض شفایاب ہوئے۔ اس طرح وائرس سے صحت یافتگان کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 82 ہزار 88 تک پہنچ گئی ۔
وائرس سے متاثر ہونے والے تین افراد کی موت ہوگئی ہے جس کے بعد کل ہلاکتیں 9 ہزار 215 ہوگئی ہے۔ اس وقت 143 نازک کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سامنے آنے والے نئے کیسز سب سے زیادہ ریاض میں رہے جہاں متاثرین کی تعداد 170 رہی ، جدہ میں 83، دمام میں 54، مکہ مکرمہ میں 28ِ الہفوف میں 27ِ، مدینہ منورہ میں 19، طائف میں 15 اور ابہا میں 14 ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق کووڈ کے 15887 نئے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں