Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے کیسز میں کمی، 299 نئے مریض

اب بھی 133 افراد انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں مزید کمی واقع ہوئی ہے جبکہ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو مملکت بھر میں کورونا کے  299 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے  اس طرح اب تک کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 87 ہوچکی ہے۔
کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہونے کے بعد اب کل تعداد  9221 تک جاپہنچی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق صحت یاب افراد کی تعداد  552 رہی اس طرح اب تک کل 7 لاکھ 84 ہزار  478 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
اتوار کو سب سے زیادہ مریض ریاض میں 95 ریکارڈ پر آئے۔ اس طرح جدہ 44، دمام 28، مکہ مکرمہ 21، مدینہ منورہ  15 اور 10 ابہا میں افراد کورونا کے ریکارڈ پر آئے ہیں۔
اسی طرح ریاض میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد 202 رہی جبکہ جدہ 84، دمام 56، مکہ مکرمہ 25، ہفوف 23، مدینہ منورہ 12، ظہران 15 اور ابہا میں 14 افراد صحت یاب ہوئے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اس وقت 133 افراد انتہائی نگہداشت کے  وارڈ میں موجود ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: