پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں رپورٹنگ کے دوران مبینہ طور پر تنگ کرنے پر ایک خاتون رپورٹر نے ایک نوعمر لڑکے کو کیمرے کے سامنے تھپڑ ماردیا۔
اس واقعے کی ویڈیو پیر کو پاکستان میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں آتشی اور کالے رنگ کا لباس پہنے خاتون رپورٹر کو ایک لڑکے کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’تیز بارشیں برسانے والا ایک اور سسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے‘Node ID: 684511
خاتون رپورٹر کے ہاتھ میں لاہور میں واقع ایک نجی چینل ’لاہور رنگ‘ کا مائیک دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا نام مائرہ ہاشمی ہے۔
اس ویڈیو کے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد مائرہ نے اس لڑکے کو تھپڑ مارنے کی وجہ بھی بتائی
اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ’یہ لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا جس کی وجہ سے فیملی پریشان ہوگئی تھی۔‘
یہ لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا _جسکی وجہ سے فیملی پریشان ہوگئی تھی__میں نے پہلے پیار سے سمجھایا کے ایسا نہیں کرو مگر سمجھانے کے باوجود یہ لڑکا نہیں سمجھا اور زیادہ ہُلّڑ بازی کررہا تھا_ جس کے بعد مجھے زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دیکر برداشت کیا جائے ؟ pic.twitter.com/4jmuSsInYg
— Maira Hashmi (@MairaHashmi7) July 11, 2022