ریاض ایئرپورٹ پر اس حوالے سے تقریب منائی گئی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی فضائی کمپنی ناس ایئر نے دارالحکومت ریاض سے ترکی کے لیے پروازشروع کردی ہے۔
ناس ایئرکی پہلی پرواز ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بوڈروم ایئرپورٹ کے پہلی پرواز روانہ ہوئی ۔ اس موقع پرایئرلائن کی جانب سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔
پہلی پرواز کی روانگی کے موقع منعقد کی گئی تقریب میں مملکت میں متعین ترک سفیر کے علاوہ ’مطارات الریاض کمپنی‘ اور ناس ایئر کے عہدیدار بھی شامل تھے ۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پرواز کی روانگی پر مسافروں میں گلدستے اور چاکلیٹ تقسیم کیے گئے۔ دوسری جانب بوڈروم ایئرپورٹ پر ناس ایئر کی پرواز پہنچی تو وہاں طیارے پرمخصوص انداز میں ’واٹر ویلکم‘ کیا گیا۔
ناس ایئر ریاض سے ترکیا کے بوڈروم ایئرپورٹ کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلانے کا پروگرام بنائے ہوئے ہے۔
ریاض اور بوڈروم کے درمیان براہ راست پروازیں بدھ اور جمعہ کے روز چلائی جائیں گی۔ ناس ایئر استنبول، طرابزون اور انطالیہ کے ہوائی اڈوں کے لیے ہفتے میں براہ راست دو پروازیں چلائے گی اس طرح ترکی کے 4 ہوائی اڈوں کے لیے ناس ایئر کی پروازیں مہیا ہوں گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں