گزشتہ 24 گھنٹوں میں 389 مریض کورونا سے شفایاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے 707 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد اب تک کووڈ وائرس میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 5 ہزار277 تک پہنچ گئی۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا 389 افراد کے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک اس وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 88 ہزار 760 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے نازک کیسز کی تعداد 152 ہے جن کا علاج جاری ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ مریض ریاض میں سامنے آئے جن کی تعداد 204 رہی۔
جدہ میں مریضوں کی تعداد 110 جبکہ دمام میں 60 ، مکہ مکرمہ 39 ،الھفوف میں 39 ، مدینہ منورہ 16 ، طائف میں 16 ابھا اور الباحہ میں مریضوں کی تعداد 14 ، 14 رہی جبکہ جازان میں 11 افراد میں کووڈ 19 وائرس کی تصدیق ہوئی۔