Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی

گزشتہ 24 گھنٹے میں 572 مریضوں کی تصدیق ہوئی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کیسز میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئ ہے۔
سنیچرکو جاری کورونا اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک روز کے اندر کورونا کے 572 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک مملکت میں اس مرض کے مصدقہ کیسز 8 لاکھ 3 ہزار 158 تک پہنچ گئے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نازک کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا جبکہ گزشتہ ایک روز میں مملکت کے مختلف ریجنزمیں 401 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس وبائی مرض سے مجموعی طورپر 9 ہزار 230 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مفت ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے ویکسین لگانے کے لیے قائم ویکسینیشن سینٹرزمیں جانے کےلیے توکلنا یا صحتی ایپ پرپیشگی وقت حاصل کیا جاتا ہے۔

شیئر: