سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18098 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو کورونا کے 606 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں اس طرح اب تک متاثرین کی کل تعداد 803764 ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
-
مملکت میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمیNode ID: 685636
وزارت کے مطابق کورونا سے شفا پانے والوں کی تعداد 367 رہی اس طرح اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 787966 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا کے نازک کیسز کی تعداد 150 ہے۔
اتوار کو کورونا سے دو افراد کی موت واقع ہوئی اس طرح کل اموات کی تعداد 9232 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض ریاض میں 184، جدہ میں 100، دمام میں 73، مکہ مکرمہ میں 40، مدینہ منورہ 35، ابہا 19 اور بریدہ میں 12 مریض کورونا کے پائے گئے۔
مملکت میں کورونا کے سب سے زیادہ صحت یاب افراد بھی ریاض میں (119) رہے۔ جدہ میں 52، دمام میں 30، مکہ مکرمہ میں 25، مدینہ منورہ میں 24 اور ابہا میں 11 افراد شفایاب ہوئے۔