Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ میں شہد میلہ، 35 ممالک سے شرکت

شہدکی مکھیوں کی پرورش پرسیمیناربھی منعقد کیاجائے گا(فوٹو، ایس پی اے)
گورنرباحہ شہزادہ حسام بن سعود نے منگل کو بلجرشی میں 14 ویں بین الاقوامی شہد میلے کا افتتاح کردیا۔ وزیر پانی و ماحولیات و زراعت  انجینیئر عبدالرحمن الفضلی  بھی موجود تھے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہد سازوں کی انجمن کے چیئرمین احمد الخازم نے کہا کہ میلے میں تقریبا  70 سٹالز لگائے گئے ہیں جن پر السدر، السمرۃ ، الطلح، المجری اور الصیف وغیرہ انواع و اقسام کے شہد پیش کیے جارہے ہیں۔ 
الخازم نے کہاکہ میلے میں  35 ممالک کے افراد شریک ہیں۔ اس مناسبت سے   کانفرنس اورنمائش بھی منعقد کی جارہی ہے۔ کانفرنس میں شہد اور اس کی  مکھی افزائش پر 45 مقالے پیش کیے جائیں گے۔ 

میلے میں شہد کی اقسام کے 70 اسٹالز لگائے گئے ہیں(فوٹو،ایس پی اے)

الخازم نے کہا کہ میلے کا اہتمام انجمن کے صدر دفتر میں پہلی بار کیا گیا ہے۔ دراصل اس کی تمام عمارتیں مکمل ہوچکی ہیں۔ یہاں ایک مال اورمہمانوں کے لیے ہوٹل پروجیکٹ بھی ہے۔
نمائش گاہیں بھی تعمیر کی گئی ہیں جبکہ لکڑی کی مصنوعات کی ایک ورکشاپ بھی ہے۔ شہد سازی اور اس کی پیکنگ کا کارخانہ بھی یہاں ہے۔ 

شیئر: