Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں شہد میلہ، 10 دن میں ایک ٹن فروخت

’عام طور پر سنہرے رنگ کا شہد لوگوں میں مقبول ہے مگر سفید رنگ کا شہد انتہائی نادر قسم ہے‘ ( فوٹو: سبق)
باحہ میں منعقد شہد میلے میں اب تک ایک ٹن شہد فروخت ہوچکا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہد میلہ باحہ ریجن میں گزشتہ 10 دنوں سے جاری ہے۔
میلے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مختلف قسم کے شہد کی قیمتیں 300 ریال سے 1200 ریال کلو ہیں‘۔
’بیری کا شہد جو سب سے زیادہ مقبول ہے یہاں خالص دستیاب ہے جو کی اوسط قیمت 350 ریال کلو ہے‘۔
’میلے میں شہد کی مکھیاں بھی فروخت ہو رہی ہیں نیز شہد کی مکھیاں پالنے کا سامان بھی دستیاب ہے‘۔
میلے میں شہد فروش شہری یحیی بن طیران نے کہا ہے کہ ’الباحہ کا شہد سب سے زیادہ مشہور اور اعلی کوالٹی کا ہے‘۔
’عام طور پر سنہرے رنگ کا شہد لوگوں میں مقبول ہے مگر سفید رنگ کا مجری نامی شہد انتہائی نادر قسم ہے‘۔
’اس کے لیے شہد کی مکھی ایسے پھولوں سے رس نکالتی ہے جو سال میں چند دن کے لیے کھلتے ہیں‘۔

شیئر: