مملکت میں کورونا کے 476 کیسز کی تصدیق
جمعہ 22 جولائی 2022 17:29
اس وقت انتہائی نازک کیسز کی تعداد 144 ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعے کو کورونا کے متاثرین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور 476 مزید نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے کل متاثرین کی تعداد 806877 ہوچکی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 436 رہی۔ اس طرح اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد 790199 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ایک شخص کی کورونا سے موت کے بعد اب کل تعداد 9237 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت انتہائی نازک کیسز کی تعداد 144 ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں