آنکھیں نیچی کر لیں، کلچر سیٹ ہو جائے گا: علی ظفر
جمعہ 22 جولائی 2022 19:00
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستانی ایکٹر اور سنگر علی ظفر آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں۔ وہ اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے تفریحی ودیگر سرگرمیوں سے باخبر رکھے ہوئے ہیں۔
اسی سلسلے میں علی ظفر نے جمعرات کے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی مجھے لگتا ہے کہ میں دو مختلف زندگیاں جی رہا ہوں۔‘
علی ظفر نے مزید لکھا کہ 'ایک طرف مشرقی ساحل پر مداحوں کے ساتھ سٹیج پر ہوتا ہوں تو دوسرے طرف مغربی ساحل پر فیملی کے ساتھ ہوتا ہوں، اب کل شکاگو کنسرٹ کے لیے جارہا ہوں، انتظار نہیں ہورہا، میں اپنی زندگی کو پسند کرتا ہوں۔‘
اس پوسٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں علی ظفر نے ایک تصویر بغیر شرٹ کے اپلوڈ کی ہے۔
اسی تصویر پر ایک صارف نے لکھا کہ 'شرٹ اُتار کے تصویر اپلوڈ کر کہ کونسا کلچر پروموٹ کر رہے ہیں آپ؟'
جس پر علی ظفر نے جواب دیا کہ 'آنکھیں نیچی کر لو، کلچر سیٹ ہوجائے گا۔‘
علی ظفر اپنی اہلیہ عائشہ فضلی کے ساتھ امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ کنسرٹ کر رہے ہیں۔
علی ظفر کی اس پوسٹ پر بقیہ مداحوں کی جانب سے بھی تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
افرا نے ان کے انداز کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’ان کی باڈی، ان کے ڈولے، اور مُوو ہولے ہولے۔‘
غزل نے کہا ہے کہ ’آپ کی پرفارمنس دونوں بار بہت پسند آئی ہے، زندگی گلزار ہے گانے کے لیے بہت شکریہ۔‘
علی ظفر کی تصاویر کو موضوع بناتے ہوئے زارا نے لکھا کہ ’ایک ہی بار ساری تصاویر اپلوڈ کردی ہیں، لیکن بہت بہت پیاری ہیں سب۔‘