بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم ’برہماستر‘ کا گانا ’کیسریا‘ اتوار کے روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے۔
’برہماستر‘ کے گانے کیسریا کو ابھی تک دو کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
فلم ’برہماستر‘ میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن اور ناگ ارجنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’نہیں چاہتا کہ عالیہ ماں بننے کی وجہ سے اپنے خواب قربان کرے‘Node ID: 684531
-
شعیب منصور نے اپنی نئی فلم 'آسمان بولے گا' کا اعلان کر دیاNode ID: 684946
فلم کے ٹریلر کے مطابق براہمسترا فلم کی کہانی ایک لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کے باعث معجزاتی طاقتیں آتی ہیں اور وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ مل کر ان معجزات کے کرشمے دکھاتا ہے۔
فلم کے گانے کیسریا کو جہاں بے حد پسند کیا جا رہا ہے وہیں مداح اس کی شاعری کو لے کر کافی بحث کر رہے ہیں۔‘
گانے کے الفاظ ’لو سٹوریاں‘ اس وقت انٹرنیٹ پر موضوع بحث ہے۔
کیسریا گانے کو معروف سنگر ارجیت سنگھ نے گایا ہے جبکہ اس کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔
کیسریا گانے کی شاعری امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھی ہے۔
گانے کی شاعری کچھ ایسی ہے کہ ’ربا نے تجھ کو بنانے میں کردی ہیں حسن کی خالی تجوریاں، کاجل کی سیاہی سے لکھی ہیں تُو نے جانے کتنوں کی لو سٹوریاں۔‘
کیسریا گانا اس وقت تو ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوچکا ہے لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کے بارے میں طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے اور میمز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
توصیف نامی ایک صارف نے میم شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’لو سٹوریاں‘ والا حصہ گانے میں ایسے شامل ہو رہا ہے۔
Love Storiya part trying to fit in Kesariya Song...#Kesariya #KesariyaSong #Brahmastra pic.twitter.com/SKfQT8kbSG
— Touseef Akhtar (@AkhtarNotShoaib) July 17, 2022
اشوِک نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ ’اگر کیسریا گانا بریانی ہے تو لو سٹوری والی لائن الائچی ہے۔‘
If Kesariya Is Biryani
Then Love Storiya Line Is Elaichi #Kesariya #BRAHMASTRA pic.twitter.com/tVqWKdXP3t— Ashwik Raja (@RajaAshwik) July 17, 2022
ابھیشیک نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’امیتابھ بھٹاچاریہ نے لو سٹوریاں کو کیسریا تیرا عشق پیا سے اسی طرح ہم آواز کیا ہے جیسے جاوید اختر نے سان فرانسسکو کو دردِ ڈسکو سے ہم آواز کیا تھا۔‘
Amitabh Bhattacharya rhymed 'love storiyan" with "kesariya tera ishq piya" , just like Javed Akhtar rhymed "San Francisco" with "dard-e-disco"
— Abhishek (@MSDianAbhiii) July 17, 2022
وشکومیکل نامی ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ ’کیسریا گانے کا لو سٹوریاں والا حصہ 0.01 فیصد والا وہ جراثیم ہے جو ڈیٹول نہیں مار سکتا۔‘
Love Storiyan part of Kesariya song lyrics is like the 0.01% germs Dettol doesn’t kill.
— Vishcomical (@vishcomical) July 17, 2022
سمی نامی ایک صارف کہتی ہیں کہ ’بھیا ایک پلیٹ کیسریا لگا دو، تھوڑا لو سٹوریاں کم ڈالنا۔‘
bhaiya ek plate kesariya laga do, thoda ‘love storiyaan’ kam daalna
— Simmi (@socialsiyappaa) July 17, 2022
ونشیکا نامی ایک صارف اپنے ٹویٹ میں کہتی ہیں کہ ’’برہماستر فلم کا کیسریا گانا اس چیز کی بہترین مثال ہے کہ کیسے کسی چیز سے زیادہ امیدیں لگانا ہمیں مایوسی کی جانب لے جاتی ہیں۔‘
Kesariya song from brahmastra is a classic example of how having high expectations can sometimes lead to disappointments
— Vanshika Garg (@vanshika_garg17) July 17, 2022