Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی پانچویں پوزیشن

ارشد ندیم نے 86.16 میٹر کی تھرو کے ساتھ سیزن کی بہترین تھرو کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم نے امریکہ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جولین تھرو کے فائنل ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
ارشد ندیم نے 86.16 میٹر کی تھرو کے ساتھ سیزن کی بہترین جولین تھرو کی۔
پاکستانی ایتھلیٹ جمعے کو 81.71 میٹر کی تھرو کے بعد فائنل میں شامل ہو گئے تھے۔
تاہم جولین تھرو کے مقابلے جیتنے کا اعزاز ریناڈا سے تعلق رکھنے والے اینڈرسن پیٹرز کے پاس ہی رہا۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے دوران اینڈرسن پیٹرز نے 90.54 میٹر کی تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
انڈیا سے تعلق رکھنے والے نیرج چوپڑا نے 88.13 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ برونز میڈل جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے جیتا ہے۔
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔
ٹوکیو اولمپکس کے بعد وہ دوسری مرتبہ کسی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔
25 سالہ ارشد ندیم کو گزشتہ سال پذیرائی ملی تھی جب وہ ٹوکیو اولمپکس کے فائنل مقابلوں میں پہنچے تھے۔
اولمپکس کی تاریخ میں کسی بھی کھیل کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز ارشد ندم کو حاصل ہے۔
انڈیا سے تعلق رکھنے والے نیرج چوپڑا نے رواں سال جون میں تین ایونٹس میں حصہ لیا تھا۔

شیئر: