Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1312 نئے کیسز، 1307 شفایاب

امارات میں کورونا سے اب تک 2332 اموات ہوچکی ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 36 ہزار 774 نئے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کے 1312 نئے  کیسز ریکارڈ پر آنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد 982969 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا سے اتوار کو شفایاب افراد1307 رہی۔ اس طرح اب تک کل صحت یاب لوگوں کی تعداد 962614 رہی۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی جس کے بعد کل اموات کی تعداد 2332 ہوچکی ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: