Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کیسز کی تعداد 

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے جمعے کو کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1359 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے۔ 
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ  1268 مزید مریض شفایاب ہوئے جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  270369 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ 
وزارت صحت نے بتایا کہ جمعے کو نئے کیسز کے  بعد متاثرین کی کل تعداد 980325، شفاپانے والوں کی کل تعداد  959996 اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد  2330 ہوچکی ہے۔ 

شیئر: