Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ،ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کا گارڈ کے ہاتھو ں قتل

کراچی.. کراچی میں ڈیفنس کے علاقے خیابان سحر میں پولیس گارڈ نے ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر ولی کے بیٹے عمیر شہاب کو رقم کے تنازعہ پر رسی سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزم نے خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا۔ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر اسے حراست میں لے لیا۔ فقیر محمد نے اعترافی بیان میں کہا کہ عمیر کی والدہ سے اپنی ضرورت کے لئے 2 لاکھ روپے کا تقاضا کررہا تھا جب مالکن سے ملنے کی کوشش کی تو عمیر نے اسے جانے سے روکا۔ ہاتھا پائی کے دوران عمیر کے گلے میں رسی ڈالی اور گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔ ملزم فقیر محمد کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے ہے۔ گذشتہ 6 سے 7 ماہ سے سیکیورٹی گارڈ کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا تھا۔ڈی آئی جی شہاب مظہر نے بتایا پولیس کی جانب سے دی گئی سیکیورٹی گھر پر تعینات تھی۔ پولیس اہلکار نے اہل خانہ کو رقم کے لئے دھمکیا ں دیں۔

 

شیئر: