Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان طالبان کے حملے میں مرنےو الے140ہوگئے

کابل... افغان شہر مزار شریف میں افغان فوج کے تربیتی کیمپ پر طالبان کے حملے میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد140 ہوگئی۔ درجنوں زخمی ہیں۔ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ شمالی صوبہ بلغ کے صدر مقام مزار شریف میں جمعہ کی رات 10 حملہ آوروں نے کیمپ پر حملہ کردیا اور فائرنگ کی۔وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق فوجی تربیتی مرکز پر فوجی لباس میں ملبوس دہشت گرد گاڑی میں داخلی دروازے تک پہنچے جہاں اہلکاروں نے ان سے پوچھ گچھ کی تو ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ گاڑی میں موجود دہشت گرد فوجی کیمپ کے اندرونی احاطے میں داخل ہوگئے ایک گروپ نے مسجد میں نماز پڑھنے والے فوجیوں کو نشانہ بنایا دوسرے گروہ نے کھانا کھانے کے دوران اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ ترجمان کے مطابق 10 میں سے 7 حملہ آور جھڑپ میں مارے گئے ۔ 2 نے خود کو دھماکے سے اڑایا ۔ایک کو گرفتار کرلیا گیا ۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔مزارشریف میں یہ فوجی اڈہ افغان نیشنل آرمی کی 209ویں کارپ کا بیس ہے۔ 

 

شیئر: