Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منکی پاکس کے کیسز3 ہوگئے

منکی پاکس میں مبتلا تینوں مریض یورپ سے آئے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت میں ’منکی پاکس‘ کیسز کی تعداد 3 تک پہنچ گئی۔  
العربیہ چینل کے مطابق  وزارت صحت نے توجہ دلائی ہے کہ مملکت میں منکی پاکس کے جن کیسز کی تصدیق ہوئی ہے وہ تینوں مریض یورپی ممالک سے سعودی عرب واپس پہنچے تھے۔ 
سعودی وزارت صحت نے  14 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ منکی پاکس  کا پہلا کیس ریکارڈ پر آیا ہے۔   
وزارت صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ وہ منکی پاکس کی تازہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی  ہے۔ اس حوالے سے جب بھی کوئی نئی بات سامنے آئے گی اس سے رائے عامہ کو آگاہ کیا جائے گا۔ 
وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ وہ عام حالات میں عموما اور سفر کے دوران خصوصا سرکاری ذرائع کی جانب سے جاری کردہ صحت ہدایات کی پابندی کریں۔
اگر کسی کے ذہن میں منکی پاکس کی بابت کوئی سوال ہو تو وہ 937 پر رابطہ کرکے جواب حاصل کرسکتا ہے۔ 
یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے سنیچر کے روز منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کیا تھا۔
اب تک 74 ملکوں میں تقریبا 17 ہزار منکی پاکس کے کیسز ریکارڈ پر آچکے  ہیں۔ بیشتر کیسز یورپی ممالک میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 

شیئر: