Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’منکی پاکس‘ باعث تشویش نہیں ، ماہرامورصحت

منکی پاکس کا مقابلہ کورونا سے نہیں کیا جاسکتا(فوٹو، ٹوئٹر)
فیملی میڈیسن کے کنسلٹنٹ پروفیسر توفیق احمد خوجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سامنے آنے والے پہلے منکی پاکس سے تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پروفیسر خوجہ نے جو وزارت صحت کے ماہرین میں شامل ہیں کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کے صحت ادارے بین الاقوامی وبائی حالات سے نمٹنے کے لیے جامع نظام اور پروٹوکول تیار کیے ہوئے ہیں۔ وبائی کیسز سے  نمٹنے کے سلسلے میں سائنٹفک طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔
 خوجہ نے کہا کہ منکی پاکس  کی بیماری کا تقابل کووڈ وبا سے نہیں کیا جاسکتا۔ کورونا وبا ابھی تک سب سے بڑا وبائی مسئلہ ہے جبکہ منکی پاکس نے ابھی تک وبا کی شکل اختیار نہیں کی۔
البتہ حفاظتی صحت تدابیر اپنانا بے حد ضروری ہے۔ خصوصا بیرون مملکت سفر کرتے وقت اس حوالے سے انتہا درجے احتیاط لازم ہے۔ 
واضح رہے مملکت میں جمعرات کو منکی پاکس میں مبلا پہلے مریض کی تصدیق ہوئی تھی۔
وزارت صحت نے مریض کو مقررہ ضوابط کے تحت قرنطینہ کردیا جبکہ انکے ساتھ مل جول کرنےوالوں کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات حاصل کی گئی۔

شیئر: