Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج : ’منکی پاکس‘ کے حوالے سے احتیاطی تدابیراختیار کرلی گئیں

حجاج کے استقبال کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
 وزارت حج وعمرہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشاعر مقدسہ میں حجاج کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے بھی احتیاطی تدابیراختیار کی جاچکی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت حج کے ترجمان ہشام سعید کا کہنا ہے کہ منی میں تمام انتظامات  مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 
بیرون مملکت سے آنے والے حاجیوں کے انتظٓامات کے حوالے سے مملکت میں تعینات قونصل جنرلز سے میٹنگوں کا آغاز کافی پہلے شروع کردیا گیاتھا۔ ان کے ساتھ حج انتظٓامات پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ 
وزارت کے ترجمان نے کہا کہ معمول کے مطابق قونصل جنرلز سے ملاقاتوں کے بعد وزارت حج و عمرہ کے افسران ورکنگ ٹیمیں تشکیل دینے کے  لیے متعلقہ اداروں کے ذمے داران سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔
امسال حج موسم کے دوران تمام متعلقہ حج اداروں کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ سب ادارے ایک دوسرے کے کام اور طریقہ کار سے آگاہ رہیں۔ 
وزارت کے ترجمان نے توجہ دلائی کہ ملاقاتوں کا بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ حج خدمات پر مامور ادارے اور منتظمین خیموں کی تیاریاں دیکھ لیتے ہیں وہاں کسی طرح کی کوئی کمی ہوتی ہے تو اس جانب توجہ مبذول کرادی جاتی ہے اور تمام کام حج موسم شروع ہونےسے قبل مکمل ہوجاتے ہیں۔ 
وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ امراض اور وبائی بیماریوں سے نمٹنے کی حکمت عملی کا تعلق ہے تو اس حوالےسے ہماری وزارت  نے وزارت صحت کے ساتھ مکمل یکجہتی پیدا کی ہے۔

کوشش یہ کی گئی ہے کہ منکی پاکس کا کوئی مریض حج پر نہ آئے(فوٹو، ٹوئٹر)

عالمی ادارہ صحت سمیت تمام دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے حج موسم شروع ہونے سے قبل ہی رابطے کرلیے گئے۔ اس تناظر میں جامع پالیسی ترتیب دی گئی اور احتیاطی تدابیر کرلی گئیں۔ 
وزارت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ وزارت نے ’منکی پاکس‘ سے نمٹنے کی تیاریاں بھی کرلی ہیں۔ خدانخواستہ کوئی کیس سامنے آیا تو پہلی فرصت میں اس سے نمٹ لیا جائے گا۔ کوشش یہ کی گئی ہے کہ  منکی پاکس کا کوئی مریض حج پر نہ آئے۔ مملکت آنے سے قبل ہی اسے روک دیا جائے۔ اس بات کا پورا اہتمام کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: