متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) پر ایک مشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق سلطان النیادی بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر چھ ماہ قیام کریں گے۔
سلطان النیادی ناسا کے مشن میں شرکت کریں گے۔ اس مشن کا آغاز 2023 کے اوائل میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
خلابازوں کی واپسی سے خلائی سیر کے امکانات روشنNode ID: 423701
-
نورا المطروشی: عرب دنیا کی پہلی خاتون خلابازNode ID: 556161
-
روسی اداکارہ ’مشن امپاسیبل‘ سے پہلے خلا میں عکس بندی کے لیے تیارNode ID: 606381
سلطان النیادی کسی خلائی سٹیشن میں سب سے زیادہ وقت گذارنے والے پہلے عرب خلاباز ہوں گے۔
2019 میں اماراتی شہری ہزاع المنصوری خلا کے سفر پر روانہ ہونے والے متحدہ عرب امارات اور بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر جانے والے پہلے عرب خلاباز تھے۔
ہزاع المنصوری آٹھ دن آئی ایس ایس میں گزارا تھا۔
I am proud to congratulate Sultan Al Neyadi on being selected as the 1st Arab astronaut to spend 6 months on the International Space Station as part of a mission to commence in 2023. This historic milestone builds on the strong foundations of the UAE’s burgeoning space programme.
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) July 25, 2022