متحدہ عرب امارات نے ملک کے خلاباز گروپ کے لیے مزید دو اماراتی خلابازوں کا انتخاب کیا ہے جن میں عرب دنیا کی پہلی خاتون بھی شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سنیچر کو ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’آج نے ہم دو نئے اماراتی خلابازوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں عرب دنیا کی پہلی خاتون خلاباز نورا المطروشی اور ان کے ساتھ محمد الملا شامل ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
پہلے اماراتی خلانورد انٹرنیشنل سپیس سٹیشن روانہNode ID: 435451
-
امارات کا خلائی سیاحت کا منصوبہNode ID: 444866
-
مریخ مشن روانہ، امارات نے تاریخ رقم کردیNode ID: 493461
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر کے مطابق ’ان دونوں خلابازوں کا انتخاب چار ہزار درخواست دہندگان میں سے کیا گیا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ان خلابازوں کی ٹریننگ جلد ناسا کے خلائی پروگرام میں شروع ہوجائے گی۔‘
’ہم اس پر اپنے ملک کو مبارک باد دیتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ یہ دونوں آسمان میں متحدہ عرب امارات کا نام بلند کریں گے۔‘
نورا المطروشی اور محمد الملا کے انتخاب کے بعد امارات کے خلابازوں کی کل تعداد چار ہوگئی ہے۔
ان میں ھزا المنصوری کو ملک کا پہلا خلاباز ہونے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ان کے متبادل کے طور پر سلطان النیادی کو منتخب کیا گیا۔
گذشتہ برس 20 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے عرب دنیا کے پہلے خلائی مشن ’ہوپ پروب‘ نے جاپان سے مریخ کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ امارات کے اس خلائی مشن کو مسبار الأمل (ہوپ پروب ) کا نام دیا گیا ہے۔
We announce the first Arab female astronaut, among two new astronauts, selected from over 4,000 candidates to be trained with NASA for future space exploration missions. Congratulations Noura Al Matrooshi and Mohammed Al Mulla. pic.twitter.com/bfyquyzqAJ
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) April 10, 2021