Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے جبکہ بغاوت کے مقدمے میں بھی سابق وزیراعظم کو عبوری ضمانت دی گئی ہے۔
سنیچر کو سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی تاہم بعد ازاں تحریک انصاف کے چیئرمین مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔  
سابق وزیراعظم عمران خان پر مئی میں لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور بغاوت کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پانچ 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 10 مقدمات میں ضمانت منظور کی جبکہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عمران خان کی ستمبر کے پہلے ہفتے تک عبوری ضمانت منظور کی۔
عدالت نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج بغاوت کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد میں پولیس نے لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں پر مقدمات درج کیے تھے جن میں اسد عمر اور دیگر شامل ہیں۔

شیئر: