Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو نیوز کمیونٹی کا ترجمان ہے، حلقہ فکر وفن

نمائندہ اردو نیوز کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی
 
ریاض (نمائندہ اردو نیوز) اردو نیوز نے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کی ترجمانی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ فکر وفن کے جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی 79 ویں یاد کے موقعہ پرکی جانے والی تقریب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا اردو نیوز کی پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے جو پاکبانوں کی روز مرہ کی سرگرمیوں کو عمدہ انداز میں شائع کرتی ہے۔حلقہ فکر و فن کے صدر ڈاکٹر ریاض چوہدری نے کہا کہ وہ اہل ریاض اور سفارت خانہ پاکستان کے قائم مقام سفیر اور دیگر آفیشل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت قومی شاعر کی یاد کو منانے اور ان کے افکار کو عام کرنے کا احسن موقعہ میسر آیا۔ڈاکٹر طارق عزیز اور ڈاکٹر حنا عنبرین نے بھی اردو نیوز کی خدمات کو سرہاہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں اردو نیوز سے بہتر پاکبانوں کی نمائندگی کوئی اور نہیں کر سکتا۔ اسی پہلو کے پیش نظر اردو نیوز کے نمائندہ ذکاءاللہ محسن کو حلقہ فکر و فن کی جانب سے خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: