Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں 12 وزرا پر مشتمل نئی کابینہ  کی تشکیل

امیر کویت نے نئی حکومت کی تشکیل کا فرمان جاری کردیا۔ 12 وزرا پر مشتمل کابینہ کے سربراہ شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کومقرر کیا گیا ہے۔ 
کویتی خبررساں ادارے ’کونا‘ کے مطابق کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع و قائم مقام وزیر داخلہ شیخ طلال الصباح، نائب وزیراعظم و وزیر پٹرولیم و وزیر مملکت برائے امور کابینہ محمد عبداللطیف  الفارس مقرر کیے گئے ہیں۔ 
عیسی احمد الکندری وزیر مملکت برائے امور آباد کاری و وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر احمد ناصر الاحمد الصباح وزیر خارجہ، رنا عبداللہ الفارس وزیر مملکت برائے امور مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی ہیں۔ 
نئی کابینہ میں عبدالرحمن المطیری کو وزیر اطلاعات و ثقافت،  ووزیر مملکت برائے امور نوجواناں، ڈاکٹر علی فہد المضف کو وزیر تربیت اور وزیر اعلی تعلیم و سائنس ریسرچ، جمال ھاضل سالم الجلاوی کو وزیر انصاف و وزیر اوقاف و اسلامی امور بنایا گیا ہے۔ 
نئی وزارت میں وزیر صحت ڈاکٹر السعید، وزیر خزانہ عبدالوھاب الرشید، وزیر تعمیرات و بجلی و پانی و تجدد پذیر توانائی علی الموسی اور فہد الشریعان کو وزیر تجارت و صنعت و وزیر سماجی و فلاحی امور بنایا گیا ہے۔

شیئر: