Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا سربیا کے وزیر خارجہ سے رابطہ

’دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے اسباب کا جائزہ لیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سربیا کے وزیر خارجہ نیکولا سیلاکووچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے سربیا کے وزیر خارجہ کا ایکسپو 2030 کی سعودی عرب کو میزبانی دینے کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے اسباب کا جائزہ لیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر باہم اتفاق کیا ہے۔
 

شیئر: