Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی پر وحشیانہ تشدد کرنے والے کے لیے کیا سزا؟

وحشیانہ تشدد کا واقعہ اپریل 2022 میں ہوا تھا (فوٹو: عکاظ)
جدہ کی ایک عدالت نے بیوی پر وحشیانہ تشدد کا الزام ثابت ہوجانے پر خاوند کے خلاف تین بڑے فیصلے سنا دیے۔
سوشل میڈیا پر تشدد کے واقعے کی اطلاع نے  ہنگامہ برپا کردیا تھا، صارفین نے تشدد کرنے والے شوہر کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مقامی میڈیا میں متاثرہ خاتون کا کیس بڑی اہمیت اختیار کر گیا۔ شوہر نے چھری سے بیوی کے جسم پر جگہ جگہ  کٹ لگائے تھے۔  
سماجی فلاحی کمیٹی ’تراحم‘ کی رکن نسرین علی الغامدی نے متاثرہ خاتون کا کیس لڑا۔
عدالت نے خاوند کے خلاف پہلا فیصلہ یہ کیا کہ نکاح فسخ کردیا گیا۔ دوسرے فیصلے میں  بچوں کی پرورش کا حق ان کی ماں کو دیا گیا۔  
تیسرے فیصلے میں شوہر کو اس امر کا پابند کیا گیا کہ وہ ہر بچے اور بچی کا ماہانہ خرچ 650 ریال ادا کرے گا۔ شوہر کو اس امر کا پابند بھی بنایا گیا ہے کہ وہ ماہانہ 5200 ریال ادا کرے۔ علاوہ ازیں عیدالاضحی اور عیدالفطر کے کپڑوں کی مد میں 3200 ریال  ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ خاتون پر وحشیانہ تشدد کا واقعہ اپریل 2022 میں ہوا تھا۔ پولیس کو اس کی رپورٹ جدہ کے ایک ہسپتال سے ملی تھی جہاں متاثرہ خاتون کو علاج کے لیے لایا گیا تھا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: