Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرج کے میئر نے کھجور میلے کا افتتاح کر دیا

’کھجور میلہ دو ماہ تک جاری رہے گا، فیملی کے مختلف افراد کی دلچسپی کا انتظام کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الخرج میں کھجور میلے کا آغاز ہوا ہے جس کا افتتاح الخرج کے میئر مساعد بن عبد اللہ الماضی نے کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے میں صقعی نامی کھجور پر سب سے زیادہ توجہ دی جارہی ہے جو اس علاقے کی خاص پیداوار ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’الخرج کھجور میلہ دو ماہ تک جاری رہے گا جس کے تحت فیملی کے مختلف افراد کی دلچسپی کا انتظام کیا گیا ہے‘۔
’میلے میں مقامی تاجروں کے علاوہ مزارعین کو سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ الخرج کے کھجوروں کو ملک بھر میں متعارف کروایا جائے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے میں تازہ کھجوروں پر بولی  فجر کے بعد لگتی ہے جبکہ فیملی کے لیے  مختلف سرگرمیاں شام کو شروع ہوتی ہیں‘۔

شیئر: