عالیہ بھٹ اور شیفالی شاہ کی فلم ڈارلنگز نیٹ فلکس پر 5 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
نیٹ فلکس کی اس فلم کی کہانی ایک چھوٹے سے محلے کی ماں بیٹی کی ہے جو کسی حمزہ نامی کردار کو ڈھونڈ رہی ہیں۔
اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنی کمپنی ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کے سائے تلے پروڈیوس کیا ہے۔
دی سینڈ مین:
دی سینڈمین نامی سیریز نیٹ فلکس کی اوریجنل سیریز ہے جو 5 اگست کو پر ریلیز ہو رہی ہے۔
دی سینڈ مین کا یہ پہلا سیزن ہوگا جس کا ٹریلر یوٹیوب پر ایک ہفتے پہلے ریلیز کیا گیا تھا۔
اس افسانوی تصوراتی سیریز کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہے جو خوابوں پر گرفت رکھتا ہے اور پھر قید سے رہائی کے بعد دنیا میں ہونے والی تباہی کو ٹھیک کرتا ہے۔
ڈے شفٹ:
ایڈونچر، ہارر اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم 12 اگست کو ںیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
ڈے شفٹ میں سُنوپ ڈاگ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ جیمی فوکس اور ڈیو فرینکو بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ڈے شفٹ کی کہانی ویمپائر کے شکاری کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹی کی زندگی کو بہتر بنانا چاہتا ہے لیکن اسے ویمپائرز کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے۔
کارٹر:
جنوبی کوریا کی فلموں کا فلم بِینوں کو شدت سے انتظار رہتا ہے۔
اب یہ انتظار ختم ہونے والا ہے کیونکہ جنوبی کوریائی فلم ’کارٹر‘ 5 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
کارٹر فلم کی کہانی ایک ایسے مغوی شخص کی ہے جو اپنی یادداشت کھونے کے بعد اپنے کان میں لگے ایک آلے کے ذریعے ملنے والی ہدایات پر عمل کر کے اپنے اغوا ہونے کا کھوج لگاتا ہے۔
دہلی کرائم سیزن 2:
سنہ 2019 میں ریلیز ہونے والے سپرہٹ سیزن دہلی کرائم کی مقبولیت اور مانگ کے بعد اب اس کا دوسرا سیزن بھی ریلیز کیا جارہا ہے۔
دہلی کرائم کا پہلا سیزن 2012 میں نئی دہلی میں نربھیا زیادتی کیس کی تفتیش پر ڈاکومنٹری سیزن تھا۔
سیزن 2 کی کہانی بھی انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے بڑے جرائم کی تفتیش کے بارے میں ہے۔
دہلی کرائم میں شیفالی شاہ، رسیکا دُگل اور رجیش تائلنگ مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے جبکہ یہ سیزن 26 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔