Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے وینزویلا اورالبانیا کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو وینیزویلا اور البانیا کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فیصل بن فرحان نے ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی تائید و حمایت پر البانیا کی  وزیر خارجہ اور انکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ 
اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں میں  مملکت اور البانیا کے دو طرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے  متعدد موضوعات پر گفتگو کی۔ 
دوسری جانب اس سے قبل انہوں نے وینیزویلا کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ  کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر بھی غوروخوض کیا۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے ریاض شہر میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق مملکت کی درخواست کی حمایت پر وینیزویلا کے وزیر خارجہ اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ 

شیئر: