صارفین نے جون میں 103 ارب ریال کی آن لائن خریداری کی
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ مملکت میں صارفین نے جون 2022 کے دوران آن لائن کاروبار پر 103.5 ارب ریال خرچ کیے۔
سالانہ کی بنیاد پر صارفین نے 13.4 فیصد زیادہ خرچ کیے۔ انہوں نے 12.25 ارب ریال کا زیادہ کاروبار کیا۔
2021 کے ماہ جون کے دوران صارفین نے 91.3 ارب ریال خرچ کیے تھے۔
الاقتصادیہ جریدے کے مطابق ساما نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اگست 2021 کے تناظر میں دیکھا جائے تو سعودی عرب میں صارفین نے جون 2022 کے دوران آن لائن کاروبار پر ریکارڈ رقم خرچ کی۔
مدی کارڈ کے ذریعے آن لائن کاروبار کے سودے کل اخراجات کا 10 فیصد ہیں۔
سعودی عرب میں آن لائن کاروبارکافی وسعت اختیار کرتا جارہا ہے جبکہ حکومت بھی اس کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔
سیلز پوائنٹس کے ذریعے ہونے والے سودوں پر 46 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ شرح نمو 18.8 فیصد رہی جبکہ صارفین نے 47.75 ارب ریال نکالے۔ اس حوالے سے شرح نمو ایک فیصد پائی گئی۔