Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن کاروباری مراکز کے لیے خصوصی ادارہ

خصوصی ادارہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اور خلاف ورزیاں ریکارڈ کرے گا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت نے آن لائن کاروباری مراکز کے لیے خصوصی ادارہ قائم کیا ہے۔
سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے بتایا کہ آن لائن شاپنگ سینٹرز کے لیے قائم خصوصی ادارہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اور خلاف ورزیاں ریکارڈ کرے گا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق الحسین نے کہا کہ وزارت تجارت نے تمام بڑے آن لائن شاپنگ سینٹرز میں رابطہ افسران تعینات کردیے ہیں۔
صارفین اپنے حقوق کے تحفظ اور تازہ صورتحال سے انہیں مطلع کریں اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے رابطہ افسران سے یکجہتی پیدا کریں۔
انہوں نے بتایا کہ سماجی رابطہ وسائل پر پیش کیے جانے والے آن لائن اشتہارات کی باقاعدہ نگرانی کی جارہی ہے۔ آن لائن شاپنگ قانون کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کا طریقہ کار بھی متعین کردیا گیا ہے۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے معاملات تادیبی کمیٹی کے حوالے کردیے جاتے ہیں جو خلاف ورزی پر دس لاکھ  ریال تک جرمانے کرنے کی مجاز ہے۔ یہ کمیٹی آن لائن شاپنگ ویب سائٹس بند کرنے اور شاپنگ سینٹرز کو کاروبار سے روکنے کا بھی اختیار رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ وزارت تجارت نے ای قانون تجارت میں آن لائن اشتہار کے ضوابط کی کی خلاف ورزی پر 7 لاکھ 40 ہزار ریال کے جرمانے کیے ہیں جبکہ 17 آن لائن شاپنگ سینٹرز کو نقلی مصنوعات پیش کرنے اور فرضی سیل ظاہر کرنے پر سزائیں دی گئیں۔ 

شیئر: