Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوناکشی کی شاعری

ممبئی۔۔۔اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے نکتہ چینوں کے خلاف اب شاعری سے کام لیا ہے۔ سوناکشی ان اداکاروں میں شامل ہیں جو کچھ منہ میں آتا ہے صاف صاف کہہ دیتی ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پر انہیں جواب دیتے ہوئے جوشاعری کہ وہ کچھ اس طرح ہے:
٭عرض کیا ہے کہ موبائل کے ہر رنگ سے آپ نے خود کو ایکسپریس کیا
٭چہرہ بچا کر ،لیپ ٹاپ سنبھال کرآپ نے شبدوں سے ہم کو مدہوش کیا
٭آپ کی ٹویٹنگ میں اک جوش تھا
٭باقی سب میں تو دوش تھا
٭کیا گرامر کا سیدھا مرڈر
٭اوے غالب ہمارے
٭آپ کی پوسٹ کے سہارا کیا اب بھی پراؤڈ ہے آپ کی مدر؟
٭نفرت نہیں آپ کی چاہت ہے یہ
٭ٹرولنگ نہیں آپ کا پیشہ ہے یہ
٭اوبے چارے قسمت کے مارے
٭کیا آپ کی دکھ بھری کہانی ہے یہ؟
٭کیسے لوٹائیں آپ کا یہ پیار
٭بس یہی ہے کنفیوژن
٭شاید آپ کے جنون نے ہلا دیا آپ کا مانسک سنتولن
لودیا تو آپ کو اٹینشن
٭اب اس دوستی کو کرتے ہیں لاک
٭ویسے زندگی میری بدلی نہیں ابھی

کیونکہ آپ تو ہوگئے ہیں بلاک، بلاک ،بلاک

شیئر: