Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز: ریسلر شریف طاہر نے چاندی، علی اسد نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

انعام بٹ انڈین کھلاڑی دیپک پونیا کو ہرا نہیں سکے تھے جس کے بعد وہ سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔ (فائل فوٹو: یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ)
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر شریف طاہر نے 74 کلوگرام کیٹیگری فری سٹائل ریسلنگ مقابلوں کے چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔
شریف طاہر کا فائنل میں مقابلہ انڈین حریف نوین سے تھا جس میں انہیں شکست ہوئی۔
دوسری جانب طیب رضا 97 کلوگرام کیٹیگری اور علی اسد 57 کلوگرام کیٹیگری فری سٹائل ریسلنگ مقابلوں میں کانسی کے تمغے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
واضح رہے کہ علی اسد اور طیب رضا کو سیمی فائنل مقابلوں میں شکست ہوئی تھی۔
جمعے کو گولڈ میڈل کے لیے ہونے والے مقابلے میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ انڈین کھلاڑی دیپک پونیا کو ہرا نہیں سکے تھے جس کے بعد وہ سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔
مینز فری سٹائل 86 کلوگرام کیٹگری فائنل میں انعام بٹ مقابل کھلاڑی کے خلاف کوئی پوائنٹ حاصل نہ کر سکے۔
فائنل میچ سے قبل محمد انعام بٹ نے سیمی فائنل میں سکاٹ لینڈ کے کیرن میلن کو صفر کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔
کامن ویلتھ گیمز میں ریسنلگ کے 57 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے علی اسد نے نیوزی لینڈ کے سورت سنگھ کو 0-11 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
اسی طرح ریسلنگ کی 97 کلوگرام کیٹیگری میں برونز میڈل کے مقابلے میں پاکستان کے طیب رضا انڈیا کے دیپک نہرا سے ہار گئے۔

200 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کے شجر عباس بھی میڈل جیتنے میں ناکام رہے اور آخری نمبر پر رہے (فائل فوٹو: شجر عباس ٹوئٹر)

دیپک نہرا نے طیب رضا کے خلاف 2-10 سے کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب 200 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کے شجر عباس بھی میڈل جیتنے میں ناکام رہے۔
شجر عباس نے 200 میٹر کا فاصلہ 21.16 سیکنڈز میں طے کیا اور آخری نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستانی کھلاڑی مجموعی طور پر سات تمغے حاصل کرچکے ہیں۔

شیئر: